Click to find your nearest clinic
Abortion & Vasectomy Services - Marie Stopes Clinics

سیکشن اسقاط حمل سے متعلق معلومات

ہم نے اسقاطِ حمل سے متعلق معلومات اُن خواتین کے لیے فراہم کی ہیں جن کی بول چال کی زُبان انگریزی نہیں ہے۔ ہم اپنے سینٹروں میں بہت سی ایسی خواتین کو دیکھتے ہیں جو یو کےمیں رہائش پزیرہیں اورکچھہ ایسی خواتین بھی جو یوکے سے باہر کی شہری ہوتی ہیں۔ ہماری ٹیم اُنھیں ہرممکن مدد اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیےحاضر رہتی ہے۔

مَیری اسٹوپس کلینکوں کے بارے میں

مَیری اسٹوپس کلینکوں کے بارے میں مَیری اسٹوپس انٹرنیشنل کے یو کے میں مختلف مقامات پر 9 کلینک ہیں جو ایسی خواتین کو مدد فراہم کرتے ہیں جواسقاطِ حمل کے بارے میں غورکررہی ہوں۔ اس میدان میں ہمیں وسیع تجربہ ہے اور ہمارے ڈاکٹر اورنرسیں اپنے شعبے کےماہرہیں۔ یو کے میں ہرسال انجام دی جانے والی اسقاطِ حمل کی سروسزمیں سے ایک تہائی سروزہمارے کلینک میں انجام دی جاتی ہیں۔ اپنے کلینک میں آپ کی آمد کواورآپ کی دیکھہ بھال کو ہراعتبارسےآرام دہ اور اطمینان بخش بنانے کے سلسلے میں ہم ہرممکن کوشش کریں گے۔

سیکشن 2 آپ اگر محسوس کرتی ہیں کہ حاملہ ہیں اور مدد چاہتی ہیں

اسقاطِ حمل

اگرآپ کو پتہ چلا ہے کہ آپ حاملہ ہیں اورآپ اُس کا اسقاط کرانا چاہتی ہیں، تو یہاں کچھ ایسی سروسز کے بارے میں معلومات پیش کی جارہی ہیں جو ہم مَیری اسٹوپس سنٹروں میں فراہم کرتے ہیں۔ اِں سنٹروں میں ہم آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہیں اوراس ضمن میں ہر بات کو مکمل رازداری میں رکھا جاتا ہے۔

پریگننسی ٹیسٹ

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ فی الواقعی حاملہ ہیں،آپ کو ایک پریگننسی ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی۔ ایسے ٹیسٹ کے لیے ضروری اشیاء آپ ایک کیمِسٹ یا سُپرمارکیٹ سے خرید سکتی ہیں یا پھر کسی فیملی پلاننگ کلینک میں یہ ٹیسٹ کراسکتی ہیں۔

ملاقات کے لیے وقت مقرر کرنا

اگرآپ اسقاطِ حمل کے بارے میں مشورہ کے لیے مَیری اسٹوپس انٹرنیشنل سےملاقات کا وقت لینا چاہتی ہیں تو+44 (0)845 300 80 90 پرفون کریں۔ ہماری انفارمیشن سروس ہفتےمیں ساتوں دِن24 گھنٹے کھلی رہتی ہے۔

آپ جب ہمیں فون کریں گی، تو ہم آپ کو کلینِک آنے کے لیےایک تاریخ دیں گے اوریہ بتائیں گے کہ آپ کو کہاں پہنچنے کی ضرورت ہے۔ برائے مہربانی ٹیلیفون کرتے وقت اگرضرورت محسوس کریںتو کسی ایسے فرد کوساتھ رکھیں جس پرآپ کو بھروسہ ہو اور وہ انگریزی بول سکتا ہو تاکہ وہ آپ کی مدد کرسکے۔ اور آپ جب ہم سے ملاقات کرنے ہمارے مَیری اسٹوپس سینٹرآئیں تب بھی آپ کو ایسی مدد کی ضرورت ہوسکتی ہے، کیونکہ ہم اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ ہمارے ساتھ کوئی فرد ایسا ہوگا جو آپ کے لیے ترجمانی کرسکے۔

آپ اگر چاہیں تو ایک ہی دِن آکرمُشاورت اوراسقاط کراسکتی ہیں یا اس کے لیے دو مختلف دنوں کا انتخاب کرسکتی ہیں۔ اگرآپ اس بارے میں فیصلہ نہیں کر پارہی ہوں کہ کیا کریں تو اس سلسلے میں ہمارے پاس کونسلِنگ کی سروس بھی دستیاب ہے۔ برائے مہربانی ہمیں بتادین کہ آیا آپ پہلے کونسلنگ کرنا چاہیں گی کیونکہ اس کے لیے ایک ترجمان کی ضرورت ہوگی۔

آپ اگر نجی حیثیت میں آرہی ہیں تو آپ کو سروس کی فیس ادا کرنی ہوگی - اس سلسلے میں کہ مَیری اسٹوپس میں اسقاطِ حمل سروس کی لاگت کیا ہوگی مزید معلومات کے لیے برائے مہربانی مَیری اسٹوپس کا فیس سیکشن دیکھیے۔ بصورتِ د یگراگرآپ برطانیہ میں رہتی ہیں اورآپ کو این ایچ ایس کے تحت علاج کے حقوق حاصل ہیں تو آپ کسی فیملی پلاننگ کلینِک یا اپنے جی پی کے پاس جاسکتی ہیں جو آپ کواین ایچ ایس کے تحت بغیرفیس ادا کیے اسقاطِ حمل کی سروسز کے پاس بھیج سکتے ہیں۔

آپ کا حمل اگر19 تا 24 ہفتے کا ہےتو آپ کو سینٹر میں چند گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ ایک دِن ٹھہرنے کی ضرورت ہوگی۔ آپ اگرکہیں دورسےآرہی ہیں تو آپ کو ہمارا مشورہ ہوگا کہ آپ علاج کے بعد گھر واپس جانے سے پیشتر ایک رات کے لیے کسی بیڈ اینڈ بریک فاسٹ قسم ہوٹل میں قیام کرلیں۔ اس ضمن میں آپ کو اگرمزید تفصیل درکار ہوگی توآپ ہماری ٹیم سے اس نمبر پررابطہ کرسکتی ہیں: +44 (0) 845 300 8090

آپ کے لیے مشورہ

آپ جب مَیری اسٹوپس سینٹر آئیں گی تو سب سے پہلے آپ ایک ڈاکٹر یا نرس سے بات کریں گی جو آپ سے بات کرکے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آپ نے اسقاطِ حمل کا پورا فیصلہ کرلیا ہے۔

وہ آپ کی میڈ یکل ہسٹری اورعمومی صحت کا جائزہ لیں گے اور یہ معلوم کریں گے کہ آیا فی الوقت آپ کوئی دوا استعمال کررہی ہیں اور پھرمانع حمل وسائل کے بارے میں آپ سے بات کریں گے۔ سینٹرمیں آپ کی موجودگی کے دوران ہی آپ کے کچھ ٹیسٹ کیے جائیں گے جیسے یہ کہ انگلی میں سوئی چبھو کر خون کا ٹیسٹ یا خون کا نمونہ

لینااوراسکَین کے ذریعہ یہ معلوم کرنا کہ آپ کتنے ہفتے کی حاملہ ہیں نیز بلڈ پریشردیکھا جانا۔ ہم آپ کو اسقاط کے کے طریقوں کے انتخاب کے بارے میں بتائیں گے اور ہم تمام خواتین کو مشورہ دیتے ہیں کہ علاج سے پیشتروہ کلیمڈیا انفیکشن کے لیے ٹیسٹ کرائیں۔ ہمارے ڈاکٹرکو اسقاط حمل سے متعلق ایک سرکاری فارم پُر کرنےاور اُس پر آپ کے دستخط لینےکی ضرورت ہوگی جس میں اس بات کا اظہار ہوگا کہ آپ اس علاج کے لیے رضامند ہیں۔

سیکشن 3 اسقاطِ حمل کے طریقے کا انتخاب

مَیری اسٹوپس سینٹرمیں اسقاطِ حمل کے دوطریقے پیش کیے جاتے ہیں۔

میڈیکل یعنی اسقاطِ حمل گولیوں کا استعمال(زیادہ سے زیادہ 9 ہفتے کا حمل)

اسقاطِ حمل کے اس طریقے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا حمل زیادہ سے زیادہ9 ہفتے کا ہو۔ اس طریقے کے لیے آپ کو24 تا 48 گھنٹے کے وقفہ پر گولیوں کا استعمال کرنا ہوگا اور دو مرتبہ مَیری اسٹوپس سینٹرآنے کی ضرورت ہوگی۔ چنانچہ آپ کوعلاج کے لیے دو سے تین دِن ملک میں رہنا ہوگا۔

ہم اس بات کی تصدیق کریں گے کہ آیا کوئی ایسی میڈ یکل وجہ تو نہیں ہے کہ جس کے پیشِ نظرآپ کے لیے یہ طریقِ علاج استعمال نہ کیا جانا چاہیے۔ آپ کی پہلی آمد پرآپ کو ایک گولی دی جائے گی اور دوسری ملاقات میںچار گولیان دی جائیں گی۔ اِن گولیوں کےنتیجے میں حمل کا قراررُک جائے گا اور آپ کا رحم حمل کوخارج کر دے گا۔ آپ کو تمام گولیاں استعمال کرنا لازم ہوگا۔ اس دوران آپ کوخون کا شدید اخراج ہوگا اورپیڑو میں تشنج کےساتھ درد محسوس ہوگا اورہوسکتا ہے کہ طبیعت مالش کرے۔ اسقاط کا عمل عام حالات میں آخری گولی کے استعمال کے بعد چارگھنٹے میں مکمل ہوگا۔ بعض حالات میں اس میں ایک یا دو دِن لگ سکتے ہیں اورخون کا آنا چند ہفتوں تک جاری رہ سکتا ہے۔

سرجیکل اسقاط ( 24 ہفتے تک کا حمل)

ہم 24 ہفتے تک طویل حمل کی سرجیکل طریقِے یعنی جراحی کے ذریعہ اسقاط کی سروس فراہم کرسکتے ہیں۔ اس طریقِ علاج کے بعد آپ فوراً گھر جاسکتی ہیں۔ سرجیکل طریقِ اسقاط میں حمل کو مشینی عمل کے ذریعہ رحم سے باہر کھیچ لیا جاتا ہے۔ اس عمل میں کُل 5-10 منٹ لگتے ہیں اوراس کے بعدآپ کو کلینِک میں تھوڑی سی دیرٹھہرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ اس بات کو یقینی بنالیا جائے کہ آپ گھر جانے سے پہلے ٹھیک ہیں۔ نسبتاً زیادہ طویل حمل کے اسقاط کے سلسلے میں آپ کو سینٹر میں کچھ زیادہ دیر ٹھہرنے کی ضرورت ہوگی۔

اس طریقے کے لیےآپ انستھیسیا ( جسم کو سُن کرنا ےا بے ہوش کرنا) کے تین مختلف طریقوں میں سے ایک کا انتخاب کرسکیں گی:

  1. علاج کے دوران پوری طرح سے ہوش میں
  2. کچھ نیند میں اور کچھ ہوش میں (یعنی غنودگی کا عالم) لیکن ہوش میں، ایک معمولی سے انجکشن کے ذریعہ جسے شعورکے ساتھ سکون آور کہتے ہیں
  3. ہم مکمل بے ہوشی (تخدیر) بھی استعمال کرتے ہیں جس میں آپ پوری طرح نیند یعنی بے ہوشی کی کیفیت میں رہیں گی۔ زیادہ طویل حمل کے اسقاط کی صورت میں ہمیشہ جنرل انستھیسیا استعمال کیا جاتا ہے۔

اسقاط حمل کے ممکنہ خطرات

اگرچہ اسقاط حمل ایک محفوظ عمل ہے لیکن اس میں کچھ خطرات ہیں جن کے بارے میں آپ کو علم ہونا چاہیے۔ اِن میں انفیکشن، حمل کے بدستورجاری رہنے ، نا مکمل اسقاط اور شاذو نادررحم کو نقصان پہنچنے کے خطرات شامل ہیں۔ ہم آپ کو اِن کے بارے میں مشورے کے دوران تفصیل سے آگاہ کردیں گے۔

جس دِن آپ علاج کے لیے آئیں

آپ کو چاہیے کہ اُس دِن آپ علاج کے 6 گھنٹے پہلے سے نہ کچھ کھائیں، نہ پیئیں، حتیٰ کہ پانی بھی نہیں۔ نہ سیگریٹ نوشی کریں۔

علاج کے لیے وقت مقررہ پرآپ کا پارٹنر/دوست/عزیز رشتہ دار آپ کو اپنے ساتھ لاسکتے ہیں لیکن علاج کے دوران آپ کے ساتھ ٹھر نہیں سکیں گے۔ اُنھیں وقت بتادیا جائے گا کہ آپ کو گھر لے جانے کے لیےکب آئیں۔

آپ کے سرجیکل علاج کے بعد آپ کو کچھ آرام کرنے کی ضرورت ہوگی اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آپ کو مکمل آرام فراہم کیا جائے۔

سیکشن 4 اسقاط کے بعد آپ جب گھر جائیں

ہم آپ کوبعد میں احتیاط کے بارے میں ضروری ہدایات دیں گے یعنی یہ کہ گھر پراپنی دیکھ بھال کس طرح کریں ۔ مابعد احتیاط سے متعلق ہماری ٹیلیفون ہیلپ لائن +44 (0)845 300 8090 ساتوں دِن ہمہ وقت کھلی رہتی ہے۔

ہمارا مشورہ ہے کہ آپ گھر پر کم از کم 24 گھنٹے آرام کریں۔ آپ دوسرے دِن شاوَر لے سکتی ہیں؛ ہمارا مشورہ ہے کہ آپ ایک ہفتہ تک نہ تو باتھ استعمال کریں اور نہ ہی پیراکی کریں اورنہ ہی خون آنا بند ہونے تک خوشبویات کا استعمال کریں۔ آپ کو چاہیے کہ گھر داری کا کوئی بھاری یا جسمانی کام نہ کریں، کیونکہ اس طرح آپ کی طبیعت خراب ہوسکتی ہے اوراس کے نتیجے میںخون آنے کے ساتھ درد شروع ہوسکتا ہے۔ آپ کا کام اگرجسمانی نوعیت کا ہے تو آپ کو چاہیے کہ چند دِن مزید چھُٹی کرلیں۔ اسقاط کے بعد تمام خواتین کوتھوڑی بہت بلیڈ ِنگ (خون آنا) ہوتی ہے جو کچھ دِن جاری رہ سکتی ہے۔

ہماری24 گھنٹے ہمہ وقت دستیاب آفٹر کیئرسروس پرآپ کواسقاط کے بعد جس قسم کے بھی مدد اورمشورہ کی ضرورت ہوگی فراہم کی جائے گی۔ اور اگرآپ کو بعد میں کسی قسم کی تشویش ہوگی توہم آپ کو کلینِک میں اُس کا علاج اورمعائنہ کی خدمات پیش کرسکیں گے۔ آپ کو اگر ہماری ہیلپ لائن پربات کرنے کی ضرورت ہو تو برائے مہربانی اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے ساتھ کوئی ایسا دوست موجود ہے جوانگریزی بولتا ہو۔

درد کُش دوا کا استعمال

برائے مہربانی اس بات کو یقینی بنائیں کہ گھر پر آپ کے پاس موزوں درد کُش دوائیں موجود ہیں۔ ہمارا مشورہ پیراسیٹامول اور آئی بوپروفین کا استعمال کرنےکا ہے ( آئی بو پروفین صرف اُس صورت میں استعمال کریں جب آپ اُسے برداشت کرسکتی ہوں) اسپرین یا اس کے مرکبات استعمال نہ کریں۔

اسقاطِ حمل کے بعد اپنی دیکھ بھال کرتے رہنا

میڈیکل یا سرجیکل اسقاط حمل کے بعد آپ کی صحت یا آئندہ حمل ٹھہرنے کے بارے میں خطرات نہ ہونے کے برابرہیں؛ تاہم انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لیے آئندہ ماہواری آنے تک صرف پیڈ استعمال کریں اور ٹیمپون استعمال نہ کریں۔ دو ہفتوں تک ہمبستری سے باز رہیں۔

میڈیکل یا سرجیکل اسقاط حمل کے بعد آپ کی صحت یا آئندہ حمل ٹھہرنے کے بارے میں خطرات نہ ہونے کے برابرہیں؛ تاہم انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لیے آئندہ ماہواری آنے تک صرف پیڈ استعمال کریں اور ٹیمپون استعمال نہ کریں۔ دو ہفتوں تک ہمبستری سے باز رہیں۔

+44 (0)845 300 8090 پر ہماری مشورہ ہیلپ لائن 24 گھنٹہ ہمہ وقت کھلی رہتی ہے۔ فون کرتے وقت چار نمبروں والا اپنا پِن نمبر ساتھ رکھیں۔

آپ کی اگلی ماہواری

آپ کی اگلی ماہواری 4 سے 8 ہفتوں کے دوران کسی وقت شروع ہوسکتی ہے۔ یہ معلوم کرنےکے لیے کہ سب کچھ کامیاب رہا ہے، آپ کو اپنے علاج کے 3 ہفتوں بعدایک پریگننسی ٹیسٹ کرانا چاہیے۔ اس سے پہلے یہ ٹیسٹ نہ کرائیں کیونکہ ہنوز آپ کے نظام میں حمل کے ہارمون موجود ہوں گے اور اس طرح نتیجہ مثبت ہو سکتا ہے۔

آپ کو اگر کچھہ پوچھنا ہو یا ملاقات کے لیے وقت درکار ہو تو برائے مہربانی +44 (0)845 300 8090 پرہمیں فون کریں ۔

Abortion information in different languages
Privacy Statement